سکھر(بیورو رپورٹ)عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کے زیر اہتمام سندھ دریا کے پانی کی تقسیم ، ڈیموں کی تعمیر،سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری کے خلاف تین دن کی احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں عوامی تحریک اورسندھیانی ندھیانی تحریک کے مرد و خواتین کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے کی گئی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے کارکنان نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سندھ کے لوگ پریشان حال ہیں اب سندھ کی زرعی زمینوں کا پانی بند کرنے کیلئے ڈیم بنائے جا رہے ہیں ۔ڈیم بننے کی وجہ سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر ہو جائیگی ۔مظاہرین نے بالا حکام سے سندھ دشمن فیصلوں کو فوری واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ۔