لاہور ( این این آئی)ملک بھر سے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی صوبائی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن سسٹم بھی مکمل طور پربحال ہوگیا۔ پاکستان ریلوے نے گزشتہ دودنوں میں رکاوٹوں اور مشکل حالات کے باوجود اپنا ٹرین آپریشن جاری رکھا، ریلوے کے مسافروں میں سے کسی کی جان اور املاک کوکسی طرح کا نقصان نہیں پہنچنے دیا اور مسافروں کو باحفاظت منزلِ مقصود پر پہنچایا۔ اپ، ڈائون کی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس ، عوام ایکسپریس ، کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ، اکبر ایکسپریس اور بولان میل اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوچکی ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان ایکسپریس ،علامہ اقبال ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس ، ملت ایکسپریس، تیزگا م ایکسپریس ، بہائوالدین ذکریا ایکسپریس ، فرید ایکسپریس ، نائٹ کوچ ایکسپریس ، بولان میل ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس ، گرین لائن اور خیبر میل اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن سسٹم بھی مکمل طور پربحال ہوگیا
Nov 04, 2018