لاہور(نمائندہ سپورٹس) عالمی شہرت یاقتہ سابق پاکستانی اسکواش کھلاڑی اور بلوچستان انٹرنیشنل سکواش کے مینٹور زرک جہاں نے کہا ہے کہ پاکستانی سکواش کا معیارمسلسل نیچے جارہا ہے، اسے بہتر بنانے کیلئے حکومت کو اپنا کردار کرنا ہوگا اور پاکستان سکواش پر قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور میں یہاں کام کرنا چاہتا ہوں، سکواش کے بہترین کھلاڑیوں کو یہاں سے آگے لانا چاہتا ہوں لیکن میرے راستے بند کردیئے گئے جس کے باعث میں امریکہ چلا گیا۔
پاکستانی سکواش کا معیارمسلسل نیچے جارہا ہے: زرک جہاں خان
Nov 04, 2018