لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونیوالے عالمی کپ تک تینوں فارمیٹس کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر کے کپتانی کی بحث کو ختم کرے۔ یہ وقت کپتانی کے حوالے سے تجربات کرنے کا نہیں ہے۔ عالمی کپ میں زیادہ وقت نہیں بچا بہتر یہی ہے کہ پی سی بی سرفراز احمد کو کپتانی چھن جانے کے خوف سے نکالے تاکہ وہ زیادہ بہتر انداز میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کامیبایاں حاصل کر سکیں۔ پاکستان ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے فتوحات حاصل کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹیم کی کامیابی سے خوش ہیں بالخصوص ٹونٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے ریکارڈ ساز کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے بحث کو ختم کرنے کے لیے انہیں دو ہزار انیس تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرے۔ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے بیان غیر ضروری ہے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
بورڈ عالمی کپ تک کپتان کا اعلان کر کے بحث کو ختم کرے:سرفراز نواز
Nov 04, 2018