پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: واپڈا نے نیشنل بینک کو 0-2 سے زیر کرلیا

Nov 04, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں واپڈا نے نیشنل بینک کو 0-2 سے زیر کرلیا، ایئر فورس نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو0-1 سے مات دی۔ واپڈا نے کھیل کے دوسرے منٹ میں ہی برتری حاصل کر لی جب علی عزیر نے بال کو جال کی راہ دکھا دی۔نیشنل بینک کے دفاعی کھلاڑی پہلے ہاف میں حریف کے حملوں کو ٹالنے میں کامیاب ہوئے۔دوسرے ہاف میں محمد خرم نے ابتدا میں ہی گول داغ کر برتری دگنا کر دی۔نیشنل بینک کے تمام جوابی حملے بے کار گئے۔دوسرے مقابلے میں پہلے ہاف کے دوران ایئر فورس اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں برتری کے لئے سخت جنگ ہوئی لیکن گول کرنے میں کسی کو بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکی، دوسرے ہاف میں پی اے ایف نے بہتر حکمت عملی اپنائی جس کی بدولت مجاہد 49 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں