وہاڑی: پانی تنازع اہل دیہہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم پر ہلہ بول دیا

وہاڑی(نامہ نگار)نواحی گاوں 218 ای بی میں غیر قانونی پانی کا کنکشن کاٹنے جانے والی سرکاری ٹیم پر پانی چوروں کا حملہ پولیس کے جوابی لاٹھی چارج سے مقامی شخص سمیت دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے۔واقعات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر218ای بی میں محکمہ انجیئرنگ ہیلتھ کی طرف سے پینے کے صاف پانی کاکنکشن لگایاگیاتھاکہ راستہ میں مین لائن سے مقامی لوگوں نے غیرقانونی کنکشن لگالیاجس کی وجہ سے پورے گاؤں میں پانی کی سپلائی متاثرہونے لگی توگاؤں کے لوگوں نے اس غیرقانونی کنکشن کے خلاف ڈپٹی کمشنرکودرخواست دی جس پرڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنرکوکاروائی کاحکم دیاگزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منورحسین مگسی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدرعمران رشیدپولیس کی نفری کے ہمراہ غیر قانونی کنکشن کاٹنے کے لیے گئے کہ اے سی گاؤں کے لوگوں سے مذاکرات کررہے تھے کے پانی چوروں کی عورتوں اور مردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منورحسین مگسی کا کہنا ہے کہ بستی والوں کومتعدد قانونی نوٹس بھجوائے گئے کہ غیرقانونی کنکشن ازخودختم کر دیں ہم آپ کو دوسری جگہ سے پانی فراہم کر دیں گے مگر یہ نہیں مانے اس کنکشن کی وجہ سے پورے گاوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے کسی صورت غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی قانون پر عمل کروانا میری ذمہ داری ہے قانون پر ہر صورت عملدرامد کرواوں گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی سکتی پولیس تھانہ صدرنے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن