کراچی(این این آئی)سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔پاکستان سٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ 8 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728 ارب سے بڑھ کر 8388 ارب روپے ہوگیا، ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹراورسیمنٹ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔
سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند ترین سطح 42004 پر بند ہوا
Nov 04, 2018