اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ بیس کروڑ سے زائد پاکستانی قوم مادروطن کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔