ننکانہ صاحب:علامہ اقبال اور بابافرید پارک کیساتھ مونجی کے ڈھیر‘عوام کو مشکلات کا سامنا

Nov 04, 2018

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) ننکانہ شہر کے وسط میں علامہ اقبال اور بابافرید پارک کے ساتھ مونجی کے ڈھیروں نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔ سیر کے لیے آنے والے افراد گردو غبار سے گلے و سانس کی بیماریوں میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی ننکانہ کے تاجروں نے ننکانہ شہر کے وسط میں علامہ اقبال اور بابا فرید پارک کے ساتھ مونجی کی خریداری و بھرائی کا کام شروع کررکھا ہے یاد رہے کہ مونجی کو برلب سڑک سٹاک کیا گیا ہے جہاں سے ضلع کچہری، شادباغ کالونی و دیگر سرکاری دفاتر میں روزانہ سینکڑوں شہری آتے جاتے ہیں مونجی کی بھرائی اور ٹرالیوں سے مونجی اتارتے وقت اڑنے والے گرد و غبار سے سڑک نظر نہیں آتی جبکہ اس کی وجہ سے روزانہ درجنوں افراد گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہری و سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے اپیل کی ہے کہ غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے کیونکہ شہر کے وسط میں مونجی کے کاروبار سے سموگ میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔

مزیدخبریں