ملتان( سماجی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) نے ایکسیئن ڈپٹی منیجر عہدہ کے دو افسروں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انجینئر محمد اظہر اقبال ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل پروٹیکشن جی ایس او میپکو ملتان سرکل کو ایکسیئن( ایس ایس اینڈ ٹی) میپکو ڈویژن ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ انجینئر زاہد اختر ایکسیئن ایس ایس اینڈ ٹی میپکو ڈویژن ملتان کو ڈپٹی منیجر( ٹیکنیکل پروڈکشن) جی ایس او میپکو سرکل ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔