لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرو کیخلاف وزیراعظم نریندر مودی کو بچھو کہنے پر ہتک عزت کا کیس دائر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ششی تھرو نے بنگلور میں تقریب کے دوران وزیراعظم مودی کو شیولنگ کے پتھر پر بیٹھا بچھو قرار دیا تھا جسے ہٹایا یا چپل سے مارا جا سکتا ہے۔ ششی تھرور کے ریمارکس پر حکومتی ایوانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بی جے پی نئی دہلی کے رہنما راجیو ببر نے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا دوسری طرف کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران مودی کو پھر آڑے ہاتھ لیا اور چور قرار دیدیا انہوں نے کہا کہ مودی رافیل طیارہ سیکنڈل کی ایک انکوائری بھی جھیل نہیں سکیں گے۔ فرانس کی طیارہ ساز کمپنی نے انیل امبانی کی کمپنی کو 284 کروڑ روپے کک بیکس کے طور پر دیئے وہ ملک کیا ترقی کرے گا جس کا چوکیدار ہی چور ہے۔