مولانا فضل الرحمن کی جان کوخطرہ، پشاور پولیس نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Nov 04, 2018

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس پر ان کو آگاہ کردیا گیاہے۔ ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال کی جانب سے فضل الرحمن لکھے گئے خط میں ان کو جان کودرپیش خطرے سے آگاہ کیا گیاہے۔دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے فوری بعدسکیورٹی خطرات سے متعلق خط حوصلہ پست نہیں کرسکتا۔
تھریٹ الرٹ

مزیدخبریں