لاہورسمیت مختلف شہروں میں بوندا باندی ،موسم سرد،لنڈے بازار میں رونقیں بڑھ گئیں

لاہور/گلگت/سکردو (نوائے وقت رپورٹ/صباح نیوز)لاہور، سیالکوٹ، بہاولنگر اور میرپور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں نے لنڈے بازاروں کا رخ کرلیا۔ مری، شانگلہ، استور، سکردو، کاغان، ناران سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی، برفباری ،بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس صورتحال میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں رات گئے بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم صاف اور خشک ہے۔، نکیال آزادکشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش ہورہی ہے،کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک گرجانے کے، اور یخ بستہ ہوائیں پہنچ جانے کے باعث کراچی کا موسم ایک دوروز میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں میں شدید برفباری سے جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن