رواں ہفتے15اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ‘8کی قیمتوں میں کمی ہوئی:وفاقی ادارہ شماریات

Nov 04, 2018

لاہور(اے پی پی ) رواں ہفتے کے دوران 15 مختلف اشیائے صرف کی اوسط قیمتوں میں اضافہ ہوا ‘8اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 30اشیاءکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پرائس انڈیکیٹرز(ایس پی آئی)کے تحت یکم اکتوبر کو یکساں انکم گروپ میں 0.22فیصد اضافہ ہواجو کہ 238.46پوائنٹس سے بڑھ کر رواں ہفتے کے دوران238.98پوائنٹس ہو گئی۔اشیاءکا انڈیکس 218.86پوائنٹس پر رہا جو گزشتہ ہفتے کے دوران219.33پوائنٹس تھا۔
ادارہ شماریات

مزیدخبریں