وزیراعظم نے انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس 9 نومبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 9 نومبر کو نیشنل ٹاسک فورس انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس برائے پولیو بابر بن عطاء کے مطابق 9 نومبر کو ہونے والے نیشنل ٹاسک فورس انسداد پولیو کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہونگے۔وزیراعظم کو اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی، ملک میں رواں سال پولیو کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔سندھ میں کراچی سے ایک، خیبرپی کے سے ایک، بلوچستان سے تین، باجوڑ سے دو اور خیبر سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔
اجلاس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...