نیویارک (نیٹ نیوز)امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق امریکی ریاست میامی کے شہر ٹلہسی میں واقع یوگا سنٹر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حملہ آور جو اکیلا ہی تھا اس نے بعد میں خود کو گولی مار لی،فوری طور پر اس حملے کا اسباب سامنے نہیں آئے ہیں۔واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
امریکہ، فائرنگ