افغان طالبان نے سمیع الحق کا قتل اسلام دشمنوں کی کارروائی سوویت یونین کی جارحیت اور امریکی قبضے کے خلاف ناقابل فراموش خدمات

کابل (آئی این پی) افغان طالبان نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کو المناک قرار دیتے ہوئے قتل کو اسلام دشمنوں کی کارروائی قراردے دیا مولانا نے افغان مظلوم ملت کیساتھ سوویت یونین کی جارحیت اور امریکی قبضے کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا، ہمیشہ حق کی بات کرتے اور افغان عوام کی مظلومیت کی صدا بلند کی۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کو المناک قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرارد ے دیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں کہا المناک اطلاع ملی کہ مملکت پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتم مولانا سمیع الحق کو نامعلوم افراد نے شہید کردیا۔امارت اسلامیہ افغانستان ان کی شہادت کو تمام عالم اسلام اور باالخصوص پاکستان کے مسلمان عوام کے لیے عظیم اور ناقابل تلافی نقصان سمجھتی ہے۔اس حوالے سے مولانا کے معزز خاندان، جمعیت علما اسلام پاکستان، تمام دینی حلقہ جات اور مسلم امہ کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتی ہے۔شہیدنے اپنی تمام زندگی تعلیمی اورسیاسی شعبے میں دین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اسی راہ میں جام شہادت نوش فرما گئے۔انہوں نے افغان مظلوم ملت کیساتھ سوویت یونین کی جارحیت اور امریکی قبضے کے خلاف ناقابل فراموش خدمات انجام دیتے ہوئے ان کا ساتھ دیا، ہمیشہ حق کی بات کرتے اور افغان عوام کی مظلومیت کی صدا کو بلند کی۔امارت اسلامیہ افغان مسلمان عوام کی نمائندگی سے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور ان کے قاتلوں کے لیے اللہ تعالی سے عظیم جزا اور رسوائی کی التجا کرتی ہے۔ان پر قاتلانہ حملہ بیشک اسلام کے دشمنوں کا فعل ہے، وہ نہیں چاہتے کہ مولانا سمیع الحق کی طرح مایہ ناز اور مصمم شخص امت مسلمہ کو بیداری کا درس دیں، اسی لیے انہیں نہایت بزدلی سے شہید کردیا ۔
افغان طالبان

ای پیپر دی نیشن