جکارتہ (سنہوا) انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں کو متاثرہ علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد 300 ہے، 600 گھر تباہ ہوگئے۔ سیلاب کے باعث دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا دونوں افراد کرنٹ لگنے سے مارے گئے۔ نعش متعلقہ ہسپتال منتقل کردی گئی۔ 3 پل منہدم ہونے کی اطلاع ہے۔ سیلاب کے باعث دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔