بیجنگ (صباح نیوز) چین میں گداگر خاتون کروڑوں کی جائیداد کی مالکہ نکلی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ریلوے سٹیشن پر بھیک مانگنے والی 79 سالہ داگر خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ نہ صرف پینشن وصول کرتی بلکہ 5 منزلہ حویلی میں رہتی اور متعدد ریٹیل سٹورز اور جائیداد کی مالک ہیں جس سے کرایہ بھی آتا ہے۔ خاتون کے بارے میں یہ انکشاف اس وقت منظر عام پر آیا جب سٹیشن انتظامیہ نے لوگوں کو لائوڈ سپیکر پر اعلانات کے ذریعے خبردارکیا کہ ضعیف خاتون کی کہانی پر یقین نہ کریں کیوں کہ حقیقت اس سے مختلف ہے جو وہ پیشکرتی ہیں۔