اسرائیل نے فلسطینی بازار پریہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

غزہ سٹی (اے پی پی) قابض اسرائیلی ریاست نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک پرانے بازار پر یہودی کالونی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل الجلمہ بازار کو مسمار کر کے اس کی جگہ یہودی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کی جانب سے بھی الجلمہ بازار پر یہودی کالونی کی تعمیر کی خبر نشر کی گئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق الجلمہ بازار میں یہودی کالونی کے قیام کی منظوری وزیر دفاع آوی گیڈور لائبر نے دی ہے۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق الجلمہ بازار میں کالونی کے قیام کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیاتھا مگر اس پرعمل درآمد قانونی وجوہات کی بناء پر روک دیا گیا تھا۔اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا 2015ء کے بعد غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کے 45 مکانات مسمار کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن