ساہیوال: گیسڑو سے 30 سالہ نوجوان اور 6 ماہ کا بچہ جاں بحق

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) بشیر کالونی اور راج پورہ میں گیسٹرو سے 30 سالہ نوجوان 6 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گئے۔ بشیر کالونی کے عبداللطیف کے 30 سالہ بیٹے عبدالعزیز اور راجپورہ کے محمد آصف کے چھ ماہ کے بچے علی رضا کو گیسٹرو کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر دونوں دم توڑ گئے۔ شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن