آسیہ کیس: متحدہ مجلس عمل8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کرے گی: اویس نورانی

Nov 04, 2018

لاہور( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا سفاکانہ قتل پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔ پوری قوم مولانا سمیع الحق کے قتل کے سانحہ پر افسردہ ہے۔ حکومت نے مولانا سمیع الحق کی سیکورٹی کا بندوبست نہ کر کے غفلت کا ثبوت دیا۔ جے یو پی مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ متحدہ مجلس عمل 8 نومبر کو کراچی میں ملین مارچ کرے گی۔ ناموس رسالت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی۔ وزیراعظم کا لہجہ ناقابل قبول ہے۔ حکومت نے عاشقان رسول کو بدنام کروانے کے لئے خود جلاؤ گھیراؤ کروایا۔ اہل سنت امن و محبت کے علمبردار ہیں۔

مزیدخبریں