امیرالدین میڈیکل کالج کا پہلا کانووکیشن پرسوں ہوگا

لاہور(نیوزرپورٹر)جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کا پہلا اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا 7واں کانووکیشن 6نومبر کو ایوان اقبال میں ہو گا جس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہوں گی جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم گیسٹ آف آنر ہوں گے اور اس کانووکیشن کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب آرگنائز کریں گے جبکہ پروفیسر محمد معین اور امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی کی فیکلٹی ٹیم اس ایونٹ کو آرگنائز کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق امیر الدین میڈیکل کالج کے 90طلبا و طالبات ڈگریاں حاصل کریں گے جن میں سے 24سٹوڈنٹس کو میڈل بھی دیے جائیں گے ،اسی طرح اس میڈیکل کالج میں 5برسوں میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے والے 70طلباو طالبات کو خصوصی میڈل سے نوازا جائے گا جبکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کایہ کانووکیشن ساڑھے تین سال کے بعد منعقد ہو رہا ہے جس میں 338سٹوڈنٹس گریجویشن کی تقریب میں شریک ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن