شرقپور شریف (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں افراتفری تو دوسری طرف حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ہوشر بااضافہ کردیا ہے جو ظلم ہے اس فیصلے سے ملک بھر میں غربت بڑھے گی جبکہ کاروبار بھی متاثر ہونگے آئی ایم ایف کی ایما پر ظالمانہ اقدامات کے ذریعے عوام برباد اور ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی جسکی اجازت نہیں دی جاسکتی ایک بیان میں انہوں نے کہا موجودہ حکومت توانائی کی چوری اور ضیاع روکنے کے بجائے عوام پر مسلسل بوجھ بڑھانے کی ناقص پالیسی پر عمل پیرا ہے حکومت مسائل حل کرنے میں مخلص ہوتی تو پریشان حل عوام کی کمر توڑنے کے بجائے کچھ بوجھ بالادست طبقہ پر بھی ڈالتی پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے اور مثالی ترقی کا دعوی کرنے والے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند کریں انہوں نے مزید کہا اسطرح کے فیصلوں سے ملک کے اندر کبھی بھی امن وسکون قائم نہیں ہوسکتا بیرونی طاقتیں پاکستان میں انتشار اور بدامنی پھیلا کر پاکستان کو کمزور اور بد نام کرنا چاہتی ہیں۔