گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اہلحدیث پنجاب کے رہنماؤں مولانا محمد سلیمان شاکر‘مولانا عباس ضیاء ‘مولانا حکیم طارق محمود ثاقب ‘مولانا افضل سلفی اور حافظ عبدالقدیر بٹ نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر کہا ہے کہ ملک ایک عظیم مصلح لیڈر سے محروم ہوگیا ‘مولانا نے اتحاد امت کے لئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا‘ان کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان اور وحدت اسلامیہ میں ایک رخنہ ہے۔دفاع پاکستان کونسل کا قیام آپ کی حب الوطنی کی واضح دلیل ہے ۔آئے روز دہشت گردی کے یہ واقعات لمحہ فکریہ ہیں حکومت کو سنجیدگی سے تدارک کے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔تعزیتی اجلاس میں مولانا کی مذہبی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی گئی۔