حکومت پٹرول پر 50روپے لٹر ٹیکس وصول کررہی ہیـ: زبیرکاردار

Nov 04, 2018

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ئوں حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے حکومت کی جانب سے کئے گئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیر خزا نہ اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جو کہا کرتے تھے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت پر حکومت پچاس روپے ٹیکس وصول کررہی ہے وہ اس ٹیکس کو ختم کرکے اس کا فائدہ عام کو پہنچائیں ۔ اسد عمر اپوزیشن میں یہ کہا کرتے تھے کہ ان کی حکومت آئے گی تو وہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت پچاس روپے ٹیکس کو ختم کردیںگے لیکن ابھی تک انہوں نے اپنے اس وعدے اور اعلان پر عمل نہیں کیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپوزیشن میں رہ کر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں لیکن جب سے ان کی حکومت آئی ہے تو تب سے ہی ان کی حکومت کے غبارے سے ہوا نکل گئی ۔

مزیدخبریں