لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اگر یہی مذاکرت پہلے دن ہی حکومت کر لیتی تو آج قوم کو اتنا بڑا نقصان نہ اٹھانا پڑتا اور اگر وزیراعظم عمران خان دھمکیاں دینے کی بجائے ہوش کے ناخن لیتے تو ملک اتنے بڑے نقصان سے بچ جاتا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مظاہروں کے دوران جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے حکومت اس نقصان کو بھی پورا کرے ۔ مظاہروں کے دوران قوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔حکومت ان کو بھی اکاموڈیٹ کرے اور ایسی حکمت عملی اختیار کرے کہ آئندہ کے لئے ایسی صورت حال ہی پیدا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے اس ایشو پر سیاست کی بجائے حکومت کا ساتھ دیکر حکومت کو مضبوط کیا ۔