پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے: ملک وحید

Nov 04, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی ملک وحید، رمضان صدیق بھٹی، یٰسین سوصل اور میاں نصیر احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے پٹرول کی قیمت کے اضافوں سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بڑھی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں