لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان طبی کانفرنس اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے طب اور طبیب کی اولین خدمت کو اپنا وطیرہ بنائے ہوئے ہے یہ بات اظہر من الشمن ہے کہ جو قومیں اپنے اکابرین کے افکار و فرمودات فراموش کر دیتی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو تیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس پنجاب کے جنرل سیکریٹری سالار طب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے’’ ہم طبیب اور عصر حاضر کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر فاروق آباد میں منعقدہ طبی سیمینار کی صدارت کر تے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ۔ دیگر مہمانان خصوصی میں پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ، پیر حکیم رضوان گیلانی ،حکیم نذیر تابش ،حکیم نصیر احمد ناصر ،حکیم طاہر خان ،حکیم عطاء الرحمان صدیقی ،حکیم محمد رمضان ،حکیم طاہر نوید جنجوعہ ،حکیم تصور محمدی ،حکیم احمد حسن نور ی ،حکیم مدثر مظفرسواتی ،حکیم امجدوحید بھٹی اورڈاکٹر مفتی محمد یوسف شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان طبی کانفرنس ایک صدی سے زائد عرصہ سے طب اور طبیب کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
پاکستان طبی کانفرنس طب اور طبیب کی خدمت میں مصروف عمل ہے: حکیم احمد سلیمی
Nov 04, 2018