مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کر دیا:خواجہ خرم سعید

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ حکومت 2ماہ میں ہی ناکام ہوئی آج عوام مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں ۔ پاکستان کو حقیقی ترقی شریف برادران کے دور میں ملی ہماری قیادت نے نمائندگی کا حق ادا کیا۔ شہباز شریف نے خود کو عوام کا خادم ثابت کیا مسلم لیگ ن نے ہر پالیسی عوام کی خاطر اور قوم کے مفاد میں بنائی کسی صوبے میں شہباز شریف کے منصوبوں جیسا ایک بھی پراجیکٹ شروع نہیں کیا جا سکا۔ مسلم لیگ ن نے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ملک میں امن و امان بحال کیا سی پیک سمیت بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار منصوبے نواز شریف ہی ملک میں لائے ۔ اپوزیشن میں مسلم لیگ ن مثالی کردار ادا کر رہی ہے کسی کو عوام کے حقوق غضب نہیں کرنے دیں گے ۔ قوم کو شریف برادران پر مکمل اعتماد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...