لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بجٹ کے بعد بار بار پٹرول کی مصنوعات میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ہی مرتبہ فیصلہ کرے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ قانونی اور اخلاقی طور پر حکومت کو بجٹ کے بعد بار بار قیمتوں میں اضافہ زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ سے دیگر اشیاء ضرورت مہنگائی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریت کی بقا کے لئے آصف علی زرداری نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا اب بھی حکومت مہنگائی میں اضافہ کرے تو ہم افسوس ہی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خود بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلے اور غریبوں کیلئے آسانی پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری مہنگائی پر کنٹرول کریں تاکہ غریبوں کے مسائل حل ہوسکیں۔