لاہور ( لیڈی رپورٹر ) تحر یک انصاف ومن ونگ کی سینئر مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی اور تعلیم، صحت اور زندگی کے ہر شعبے میں ایسی مثبت تبدیلیاں لائیں گے جن کا عوام کو بلا واسطہ طور پر فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ گھسے پٹے روائتی سیاستدانوں کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل کسی تاخیر کے بغیر حل کیے جائیں اور خاص طور پر مفت انصاف ہر شخص کو اُس کی دہلیز پر فراہم کیا جائے۔
تحریک انصاف ملک گیر تبدیلی لا کر دکھائے گی :شازیہ احمد نواز
Nov 04, 2018