عمران کے دورہ چین سے معاشی انقلاب آئے گا: عبدالکریم کلواڑ

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 66اے امیدوار عبدالکریم نے کہا کہ عمران خان کا دورہ چین ملک میں معاشی انقلاب لائے گا۔ سعودی عرب نے تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کیا ہے۔ چین سے دوستی بھی مزید بلندیوں پر پہنچے گی۔عمران خان نے 60روز میں سفارتی محاذ پر بہت بڑی کامیابیا ںحاصل کی ہیں ۔ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانا ہی ہماری قیادت کا مشن ہے اب عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا پاکستان کو حقیقی معنوں میں اقتصادی طاقت تحریک انصاف ہی بنا سکتی ہے۔ ہماری قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے چین سے بڑی سرمایہ داری پاکستان میں آئے گی۔ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...