سکولز مالکان بلاخوف اپنے اداروں کو محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ کروائیں، ریاض احمد سو ہی

Nov 04, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) نجی تعلیمی اداروں کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سکولز مالکان بلاخوف اپنے تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ کروائیں رجسٹریشن کیلئے عمل کو انتہائی آ سان بنا دیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹسز کو اگر کوئی ادارہ اہمیّت نہیں دیتا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ پرائیویٹ سکولوں کے بارے میں پنجاب حکومت کے ترمیمی آ رڈیننس کے تحت اگر کوئی سکول اپنے قیام کے45 یوم کے اندر اپنا رجسٹریشن کیس جمع نہیں کرواتا تو مجاز اتھارٹی یومیہ 20000 روپے جرمانہ وصول کرنے کا حق رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر ریاض احمد سو ہی نے نجی سکولوں کے پرنسپلز میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر عامر اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر شفقت الرحمان، ممبران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ابرار احمد خان، سید اعجاز حسین شاہ، اورعطاء الرحمان چوہدری نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کی تنظیم نے کیا۔ ریاض احمد سو ہی نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے نجی تعلیمی ادارے بغیر کسی مڈل مین کو ملوث کئے اپنے کیسز براہ راست اپنی اپنی متعلقہ کمیٹیوں کے پاس جمع کروائیں۔میں نے رجسٹریشن کمیٹیوں کے کنوینر ز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ رجسٹریشن کے لئے تعلیمی اداروں کی انسپکشن ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے رپورٹ ڈی۔ای۔او آ فس میں جمع کروائی جائے تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔دوران انسپکشن معمولی خامیوں کو نظر انداز کیا جائے۔ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی حتمی منظور ی کے لئے اجلاس ہر ماہ رکھا جائے۔

مزیدخبریں