راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پاکستان سنی تحریک آج 4 نومبر کو ملک گیرصدسالہ یوم رضا منائے گی اور عصر حاضر کے عظیم مفکر، محدث اور مجدداعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلویؒ کی دینی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک گیرکانفرنسزاور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ طاہر اقبال چشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلہ میں راولپنڈی میں آج بعد نمازِ مغرب جامع مسجد سلیمانیہ نزدپُلی سٹاپ مورگاہ میں تاریخ سازسالانہ امام احمدرضاکانفرنس منعقد کی جائے گی جس میںپاکستان سنی تحریک پنجاب کے صدر ڈاکٹر شاہد حسین اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہدحبیب قادری خصوصی شرکت کرینگے۔ جبکہ کانفرنس کی صدارت شہزادہ سلطان باہو پیرمحمدندیم سلطان کریں گے، کانفرنس میں خصوصی خطاب مفکراسلام مفتی محمدانصرالقادری آف یوکے جبکہ خصوصی نعت قاری ریحان حبیب سہروردی پیش کریں گے، اس کے علاوہ جڑواں شہروں سے ممتازعلماء ومشائخ ، سیاسی، سماجی ومذہبی جماعتوں کے رہنماخصوصی شرکت کریں گے۔
پاکستان سنی تحریک آج ملک گیرصدسالہ یوم رضا منائیگی،علامہ طاہراقبال چشتی
Nov 04, 2018