لاہور( این این آئی)فلم ’’دال چاول‘‘ سے کیرئیر کاآغاز کرنے والے اداکار احمد سفیان اورمومنہ اقبال کی قربت کے چرچے ہونے لگے۔ ذرائع کے حوالے کہاجارہاہے کہ دونوں کے درمیان فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی قربتیں بڑھیں اور دونوں فلم کاپراجیکٹ مکمل ہونے کے بعدبھی مکمل رابطے میںہیں ۔ اس حوالے سے احمد سفیان کاکہنا ہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا اور کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے والے اداکاردوست ہوتے ہیں ۔ لیکن جس طرح کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔