لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا اوپن پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی (پی سی ایچ ایس) سنوکر ٹرافی ٹورنامنٹ 9 سے 16 نومبر تک الٹیمیٹ سنوکر کلب ڈی ایچ اے لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 164 سے زائد کلبوں کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بات بابر اسماعیل بٹ چیف آرگنائزر سنوکر ٹورنامنٹ نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہی۔ ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کے لیے 7 نومبر آخری تاریخ رکھی گئی ہے، ٹورنامنٹ میں تمام بین الاقوامی قوانین کا اطلاق ہوگا تاہم ٹورنامنٹ انتظامیہ کو اختیار ہو گا کہ وہ ان میں تبدیلی کرنے کی بھی مجاز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دس بال ٹورنامنٹ کے میچز بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز بیسٹ آف فائیو جبکہ فائنل بیسٹ آف سیون کی بنیاد پر کھیلا جائیگا۔ فاتح کھلاڑی کو پچاس ہزار نقد انعام کے ساتھ ٹرافی جبکہ رنر اپ کو 25 ہزار نقد انعام کے ساتھ ٹرافی دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں بڑا بریک کرنے والے کھلاڑی کے لیے بھی پانچ ہزار کا خصوصی انعام رکھا گیا ہے۔
پی سی ایچ ایس سنوکر ٹورنامنٹ 9 سے ڈی ایچ اے لاہور میں کھیلا جائیگا
Nov 04, 2019