مشفیق نے بنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف پہلی ٹی 20 فتح دلا دی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کو بھارت کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں پہلی فتح دلا دی۔ نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیشی کپتان محمود اﷲ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں پر 148 سکور کر پائی۔ شیکھر دھونی نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ بنگلہ دیش کے امین الاسلام اور شفیع الاسلام نے 2, 2 وکٹ لئے۔ بنگلہ دیش نے آخری اوور کی تیسری گیند پر ٹارگٹ پورا کر لیا۔ وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم 43 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن