اسلام آباد دھرنا: پنجاب پولیس سے مزید نفری طلب

Nov 04, 2019

ساہیوال/ سرگودھا (نامہ نگار) اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمنٰ کی جانب سے ڈی چوک جانے اور وزیراعظم کو گرفتار کرنے کی دھمکیوں کے بعد وزارت داخلہ نے پنجاب پولیس سے مزید نفری طلب کر لی۔ تحصیل ساہیوال سمیت سرگودھا کے تھانوں سے بھی پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں مورچے سنبھال لئے ہیں۔

مزیدخبریں