اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے شرکاء میں مزید فاقلوں کی آمد روکنے اور آزادی مارچ کے شرکاء کے ممکنہ ڈی چوک کی جانب روانگی روکنے کیلئے کنٹیرز کھڑے کر دئے گئے اتوار کے روز بلیو ایریا کے اختتام پر ڈی چوک میں کھڑے کنٹینرز کو آپس میں ویلڈ کردیا گیا تاکہ انہیں ہجوم آسانی سے ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکے زیرو پوائنٹ پر بھی اضافی کنٹیرز کھڑے کئے گئے ہیں جبکہ کورال چوک سے ایکسپریس وے فیض آباد کی جانب سے اتوار کو مزید کنٹیرز اتار دئے گئے فیض آباد انٹر چینج پر پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستے تعینات کردئے گئے جبکہ ڈی چوک میں بھی بلیو ایریا کے دونوں اطراف آزادی مارچ کے شرکاء کو آنے سے روکنے کیلئے فورس تعینات کردی گئی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے بھی مختلف علاقوں میں لگانے گئے کنٹینرز اور وہاں موجود فورس کا معائنہ کیا زیر پوائنٹ پر بھی پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کئے گئے پولیس لائن روڈ ، چونگی نمبر26 پر بڑی تعداد میں کنٹینرز کھڑے کردئے گئے ۔وفا قی دارالحکو مت میں سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کیلئے اتوار کواسلام آبا د پو لیس اور پا کستا ن رینجرزنے مشترکہ فلیگ ما ر چ کیا فلیگ ما ر چ میں،اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈر وز ، سی ٹی ایف پولیس ،،اے پی سی، گا ڑ یو ں پر مشتمل قا فلے نے شرکت کی ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے فلیگ مارچ کی نگرانی کی ایس پی سٹی زون عامر خان نیازی کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہاہے، اسلام آباد پولیس ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے