تاشقند(آن لائن) ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ تمام فریقوں کی جانب سے متوازن اقدامات اور ایران کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کی صورت میں باقی رہ سکتا ہے۔ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اٹھارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور معاہدے کے دیگر فریقوں کیساتھ مسلسل مذاکرات کے ایک سال کے بعد اس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے فریق اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں تو ایران بھی دوبارہ ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردے گا۔
ایٹمی معاہدے کی بقاء ایرانی مفادات کے تحفظ پر منحصر ہے: نائب صدر جہانگیری
Nov 04, 2019