نئی دہلی (نیٹ نیوز) انڈیا میں حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے دوران پارٹی کی اہم لیڈر پرینکا گاندھی کا بھی واٹس ایپ ہیک ہوا تھا۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس وقت واٹس ایپ نے ہیک کیے جانے والے فونوں پر پیغامات بھیجے تھے اس وقت اترپریش میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی واٹس ایپ نے ایسا ہی پیغام بھیجا تھا۔
بھارتی انتخابات کے دوران پریانکا گاندھی کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا: ترجمان کانگریس
Nov 04, 2019