لاہور)بی بی سی ) لاہور کی باہمت لڑکی سماجی کارکن ارم نے سانحہ قصور جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے بچوں کی آگاہی کا بیڑہ اٹھا لیا۔ان کی گاڑی پر سماجی پیغامات کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی نمبرز بھی درج ہیں جن میں بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نمبر واضح ہے۔ ارم نے کہا ایسے واقعات زیادہ تر دیہات میں ہو رہے ہیں جہاں لوگوں میں شرح خواندگی بھی کم ہے اور کم عمری کے باعث والدین اپنے بچوں کو مکمل تربیت نہیں دے پاتے۔اس کے علاوہ پاکستانی معاشرے میں والدین اپنے بچوں کو جنسی آگاہی دینے سے کتراتے اور شرم محسوس کرتے ہیں۔ ماں باپ سمجھتے ہیں کہ وقت کے ساتھ بچے خود ہی جنسیت کو سمجھ لیں گے۔ ان کے نزدیک یہ تعلیم اہم نہیں۔