لاہور(خصوصی نامہ نگار)ہمارے درمیان نا اتفاقی ،جھگڑے اور اس افراتفری کا واحد حل یہ ہے کہ ہم سب چاہے وہ حکومت ہو ،حزب اختلاف ہو یا دیگر دینی و سیاسی جماعتیں اور ہم عوام اس ایک نقطہ پر اتفاق کر لیں اکٹھے ہو جائیں وہ ہے آپ ؐکی ذات ِ مبارک۔اور آپ ؐ کے بتائے ہوئے زندگی کے اصولوں کو اختیار کر لیا جائے اپنی پسند کو ختم کر کے نبی کریم ؐکی پسند میں اپنی زندگیوں کو ڈھال لیا جائے تو معاشرے میں وہ بہار آئیگی وہ سکون آ ئے گا جو ہم سب کے لیے باعث رحمت ہو گا ۔ماہ مبارک ربیع الاول وہ لمحات ہیں جس میں آپؐ کی ولادت با سعادت ہوئی اور اللہ کریم نے آپؐ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوا ن شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں آئے خواتین و حضرات سے بعثت رحمت عالم ؐ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ذات رسول ؐ پر اکٹھی ہوسکتیں ہیں: عبدالقد یراعوان
Nov 04, 2019