اسلام ویمن ایمپاورمنٹ کا داعی ہے:ڈاکٹر حسن محی الدین

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ربیع الاول پلان 2019 کے اجرا کیلئے منعقدہ ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نہ صرف ویمن ایمپاورمنٹ کا داعی دین ہے بلکہ پیغمبر اسلام نے ہزاروں سالوں پر مشتمل معلوم اور نا معلوم تاریخ میں پہلی بار الوہی فرامین کی روشنی میںخواتین کے حقوق و فرائض کا تعین کیا۔ منہاج القرآن انسانیت کی تعمیر و تزئین اور کردار سازی کیلئے سیرت مصطفیؐ کو نسخہ کیمیا سمجھتی ہے۔ اسی لئے تحریک منہاج القرآن کا دعوتی ،تعلیمی پیغام کا نیوکلیس تعلیمات عشق مصطفیؐ کا فروغ ہے۔انہوں نے خواتین کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے ضمن میں پہلی بارالہدایہ قرآن لرننگ ڈپلومہ کورس کا نصاب تیار کرنے اور ربیع الاول پلان 2019 ترتیب دینے پر مرکزی صدر فرح ناز،سدرہ کرامت،کلثوم طفیل، گروپ ہیڈ بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

ای پیپر دی نیشن