لاہور ( پریس ریلیز ) کیمونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان کے زیر اہتمام شاندار سیمینار منعقد ہوار سیمینار کے اختتام پرڈاکٹروں میں کارڈزتقسیم کئے گئے،ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری،ڈاکٹرعائشہ مغل نے اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ وصول کیا ، ثریا عظیم ہسپتال میں ہومیوپیتھس کاشعبہ بنانے کااعلان کیاگیا تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ثریا عظیم ہسپتال میں کمیونٹی آف ہومیوپیتھس کے زیر اہتمام شاندار سیمینار ہوا۔ طب کے ماہرین نے ڈاکٹرز ٹریننگ فورم میں خصوصی شرکت کی۔اس ٹریننگ فورم میں مختلف شہروں سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین شریک ہوئے۔ ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری ، ڈاکٹرارم بٹ،ڈاکٹر عائشہ مغل میڈیاکوآرڈینیٹر دیگر عہدیداران کمیونٹی آف ہومیوپیتھس پاکستان نے خطاب کیا۔موجودہ دور میں جو ہومیوپیتھک ادویات کی اہمیت ختم ہوچکی ہے۔ان ادویات کی افادیت پر تفصیلی لیکچرز دئیے گئے، ٹریننگ فورم کے اختتام پرکمیونٹی کی ترقی اور منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو بتایاگیا۔
کیمونٹی آف ہومیوپیتھس کاسیمینار،ثریا عظیم ہسپتال میں ہومیوپیتھس شعبہ کے قیام کااعلان
Nov 04, 2019