اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال 1200سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔ زلفی بخاری کا عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی حکام سے رابطہ میں ہوں،سعودی جیلوں سے 1245قیدیوں کو رہا کیا جبکہ 3400 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید قیدیوں کی رہائی کی امید ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروی میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران 2100پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سعودی عرب نے رواں سال 1200سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں سے رہا کیا: زلفی بخاری
Nov 04, 2019