لاہور‘ قصور (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) فیصل ٹائون پولیس نے 14سالہ بچی کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ قصور میں گھر گھس کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹائون رفیع اللہ کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو ملزم عباس نے گھر کے قریب سے اغواء کیا اور ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عباس کو گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف قصور کے علاقہ ٹھٹھی اوتاڑہ کی خاتون نے تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ 31 اکتوبر کو رات نو بجے میری بہن گھر میں اکیلی تھی ملزم محمد نوید نے ورغلا پھسلا کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔