اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا سینٹ کا اجلاس کل (منگل )کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوگا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی سیاسی صورتحال ،مہنگائی اور حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ سینٹ اجلاس سے قبل حکومتی اتحادی اور اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہونگے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینٹ اجلاس منگل کو سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس منگل کوسہ پہر سوا تین بجے پارلیمنٹ ہائوس کمیٹی روم نمبر 4میں ہوگا،اجلاس کی صدارت قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز کرینگے۔اجلاس میں سینٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ سینیٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی منگل کو3بجے ہوگا۔اجلاس قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر1میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں سینٹ سیشن سے متعلق مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی
اپوزیشن کی ریکوزیشن پرچیئرمین صادق سنجرانی نے سینٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا
Nov 04, 2019