ڈاکوئوں نے متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے ، سامان لوٹ لیا

Nov 04, 2019

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے رائیونڈ میں عادل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 10ہزارروپے مالیت، غازی آباد میںخاور کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت، ٹاؤن شپ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے احمد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 60ہزار روپے مالیت، پرانی انارکلی میں جاوید اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 86ہزار روپے مالیت، وحدت کالونی کے علاقے میںخلیل اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 30ہزار روپے مالیت ،کاہنہ میں حبیب اور اس کی فیملی سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میںچھ شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے ستوکتلہ اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ اکبری گیٹ، جوہرٹاؤن، ملت پارک، کینٹ اورلٹن روڈ کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

مزیدخبریں